یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان،پٹرول پر 4 اور ہائی اسپیڈل ڈیزل پر 5 روپے کم ہوسکتے ہیں ، حتمی منظوری وزارت خزانہ دیگی

اتوار 26 اکتوبر 2014 16:29

یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء)آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، پٹرول پر 4 اور ہائی اسپیڈل ڈیزل پر 5 روپے کم ہوسکتے ہیں، اوگرا کی جانب سے سمری پر حتمی منظوری وزارت خزانہ دے گی۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات میں 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، پٹرول 4 روپے  ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے سستا ہونے کی توقع ہے، اوگرا 30 اکتوبر کو سمری وزارت خزانہ کو بھیجے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 30 پیسے اور مٹی کا تیل 5 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کیا جاسکتا ہے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی حتمی منظوری 31 اکتوبر کو وزارت خزانہ دے گی۔