الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر کام شروع کردیا، مالاکنڈ ڈویژن ، ہزارہ ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں انتخابات آخری مرحلے میں ہو نگے ‘ بلدیاتی انتخابات آئندہ سال مارچ کے آخری ہفتے سے شروع ہوجائینگے ، ذرائع
اتوار 26 اکتوبر 2014 17:37
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرنے کے لئے باقاعدہ طور پر کام شروع کردیا ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن ، ہزارہ ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں انتخابات آخری مرحلے میں ہو نگے ۔ بلدیاتی انتخابات آئندہ سال مارچ کے آخری ہفتے سے شروع ہو جائینگے ۔
صوبائی حکومت کے نامزد کئے گئے حلقہ بندیوں کی بنیاد پر الیکشن کمیشن آف پاکستان بلدیاتی انتخاب کرینگے ۔(جاری ہے)
صوبائی حکومت کی جانب سے تین ہزار سے زائد حلقہ بندیاں کی گئی ہیں۔ حلقہ بندیوں کا تفصیلی جائزہ نہیں لیا جائے گا ۔ البتہ غیر اعلانیہ طور پر جمع ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں کرنے کے لئے دس کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی جائیگی ۔
جس کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرنٹنگ کارپوریشن سے رابطہ کیا ہے ۔ انمٹ سیاہی کی تیاری میں بھی پندرہ دن لگ سکتے ہیں ۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں کئے جائینگے پہلے مرحلے میں شہری علاقوں میں ، دوسرے مرحلے میں دیہاتی علاقوں اور تیسرے مرحلے میں پہاڑی علاقوں میں کئے جائینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.