Live Updates

وزیر اعظم کی نا اہلی اور 2013 کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواستیں منظور،۔۔۔۔۔ تمام نظریں سپریم کورٹ پر لگ گئیں۔۔۔۔۔، اب سپریم کورٹ ہی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان فیصلے کے لئے کوئی اہم کردار ادا کر سکتی ہے،سیاسی تبصرہ نگار

اتوار 26 اکتوبر 2014 18:13

وزیر اعظم کی نا اہلی اور 2013 کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواستیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) وزیر اعظم نوازشریف کی نا اہلی کے بعد 2013 کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے بارے میں سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں کی سماعت کے لئے منظوری کے بعد تمام نظریں سپریم کورٹ پر لگ گئی ہیں اور سیاسی تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اب سپریم کورٹ ہی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان فیصلے کے لئے کوئی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اگرچہ حکومت نے 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے تحریک انصاف کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کا تین رکنی کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی تاہم 2013 کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے بارے میں درخواست کی سماعت کے دوران تمام امور زیر بحث آسکتے ہیں اور سپریم کورٹ ہی حتمی فیصلہ کر سکتی ہے کہ 2013 کے انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے یا نہیں ۔

(جاری ہے)

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ درخواستوں کی سماعت کے لئے منظوری کے بعد اب ساری گیم خود سپریم کورٹ کے ہاتھ میں آگئی ہے اور حکومت و تحریک انصاف کا کوئی کردار نہیں رہا ۔ان کے پاس صرف ایک ہی راستہ ہے وہ انتخابات میں دھاندلی ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں اپنے اپنے ثبوت پیش کریں اور اس کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر سرتسلیم خم کر دیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات