وزیراعظم نے کوئی خاص ٹاسک دیکرنہیں بھیجاعوام سے ملنے آیا ہوں،گورنر پنجاب ،پانی سمیت بلوچستان کے تمام مسائل حل ہونے چاہئیں،میری سوچ صرف پنجاب تک محدود نہیں پورے پاکستان کیلئے ہے،چوہدری محمد سرور کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 26 اکتوبر 2014 19:56

وزیراعظم نے کوئی خاص ٹاسک دیکرنہیں بھیجاعوام سے ملنے آیا ہوں،گورنر ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ میں کسی مشن پر کوئٹہ نہیں آیا ہوں اور نہ ہی مجھے وزیراعظم نے کوئی خاص ٹاسک دیکر یہا ں بھیجا ہے میں بلوچستان کے عوام سے ملنے آیا ہوں تاکہ ان کے مسائل سن سکوں کسی کو بھی یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی یہ سرٹیفکیٹ جاری کریں کہ محب وطن ہے یا نہیں میرا بلوچستان کے لیڈروں سے رابطے ہیں سب محب وطن ہیں بات چیت کے ذریعے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں انہوں نے یہ بات اتوار کی شام کو گورنر ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ مجھے کوئٹہ آکر یہ معلوم ہوا ہے کہ یہاں پر سب سے اہم مسئلہ اس وقت پانی کا ہے اور یہ بات افسوسناک ہے کہ پانی میں دن بدن کمی ہورہی ہے اور اس پر فوری توجہ دینی چاہیے انہوں نے کہاکہ میں گذشتہ دو روز سے کوئٹہ میں موجود ہوں میں کسی خاص مشن پر نہ کوئٹہ آیا ہوں اور نہ ہی عنقریب مجھے کوئی اہم ذمہ داری سونپی جارہی ہے اور نہ ہی وزیراعظم سے نے مجھے کوئی خاص ٹاسک دیکر بھیجا ہے میں زیادہ تر یو کے میں رہا ہوں اور میری سوچ صرف پنجاب تک محدود نہیں بلکہ میری سوچ پورے پاکستان کیلئے میں کبھی بھی پنجابی بن کر نہیں سوچا بلکہ پاکستان بن کر میں نے سوچا ہے میری خواہش ہے کے میں عوام کی خدمت کروں انہوں نے کہاکہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں نیشنل پارٹی اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے درمیان جو غلط فہمیاں اس کو دور کرنے آیا ہوں میرا اس مسئلے سے کوئی تعلق نہیں ہے میں ایک عوامی آدمی ہوں میری کوشش ہے کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرسکوں کیونکہ اس وقت یہاں پر سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے جب تک پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا یہاں پر بہت سی مشکلات ہونگی انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں بھی جب ڈونر کانفرنس ہوئی تھی تو وہاں پر بھی بلوچستان کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے توجہ دی گئی انہوں نے کہاکہ گوادر ڈی سی پورٹ اگر فعال ہوجائے تو یہ بہت بڑا کارنامہ ہوگا اور اس سے بلوچستان میں ایک طرف سرمایہ کاری ہوگی اور دوسری طرف بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا جب تک ہم احساس محرومی کو ختم نہیں کرینگے اس وقت تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا انہوں نے کہاکہ تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ہے عمران اور قادری نے کس کے کہنے پر اسلام آباد میں دھرنا دیا مجھے اس بارے میں معلوم نہیں آپ صحافی برادری مجھ سے بہتر جانتے ہیں تاہم قادری نے جو دھرنا ختم کیا ہے وہ خوش آئند بات ہے انہوں نے کہاکہ گلوب کانفرنس میں پاکستان کیلئے 100ملین کی منظوری دی گئی تھی جس میں سے 60ملین سندھ کیلئے اور 40ملین بلوچستان کی دی گئی ہے اگر یہ رقم صحیح طریقے سے خرچ کی گئی تو میں آپ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ میں مزید رقم یوکے اور دیگر ممالک سے لاؤں گا انہوں نے کہاکہ میں اب بھی اس بات پر قائم ہوں ڈونر زیادہ ہے مگر اعتماد پہلے بحال کرنا ہوگا اعتماد کے بغیر کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا انہوں نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک نہ صوبہ ترقی کرسکتا ہے ہمیں پہلے تعلیم پر توجہ دینی ہوگی تاکہ عوام میں شعور پیدا ہوں انہوں نے کہاکہ مجھے گورنر پنجاب مسلم لیگ ن نے ضرور کیا ہے مگر میں ہمیشہ سچ بات کرتا ہوں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت پاکستان میں تعلیم کی سب سے زیادہ انہوں نے کہاکہ یہ افسوسناک بات ہے کہ کئی دفعہ مذہبی اور فرقہ وارانہ واقعات سے ملک کو بہت نقصان پہنچتا ہے ہمین اسے روکنا ہوگا انہوں نے کہاکہ مذہب میں ہر ایک شخص کو اپنے مذہب کے مطابق اپنی عبادت کرنے کا پورا حق حاصل ہے انہوں نے کہاکہ بہت سے ایسے ایشو ہے جنہیں مل بیٹھ کر حل کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر پاکستان سمیت کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ہمیں کرپشن کو ختم کرنا ہوگا کیونکہ جب تک ہم کرپشن ختم کرینگے اس وقت تک ہم ترقی نہیں کرسکتے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے پاس اتنے وسائل ہے کہ اس کو صحیح طریقے سے استعمال کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ اس کے مسائل حل ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ افسوسناک بات ہے یہ کہ ہم اپنے ملک سے پولیو کا خاتمہ نہیں کرسکیں تعلیم عام نہیں کرسکیں یہ ایسے ایشو ہے جنہیں حل کرنا بہت ضروری ہے اور جب تک ہم یہ حل نہیں کرینگے اس وقت تک ہم کامیاب نہیں ہوسکیں گے انہوں نے کہاکہ بلوچ بھائیوں سے میرے اچھے تعلقات ہیں جب میں لندن میں ہوتا تھا وہاں ان سے ملاقات ہوتی تھی گلے شکوے بھی ہوتے تھے شکایتیں بھی ہوتی تھی مگر میں یہ چاہتا ہوں کہ تمام مسائل کا حل مل بیٹھ کر حل کیا جائے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوسکیں ۔