وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سخی حاتم طائی کی قبر پر لات ماردی،ہزاروں متاثرین قحط کے لئے روانہ ہوتے ہوئے ایک ہزار روپے دے کر تقسیم کرنے کو کہا

اتوار 26 اکتوبر 2014 20:24

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سخی حاتم طائی کی قبر پر لات ماردی،ہزاروں ..

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سخی حاتم طائی کی قبر پر لات ماردی۔ قحط سے متاثرہ صحرائے تھر میں متاثرہ افراد کی داد رسی کے لئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ تھر پہنچے۔ تھر متاثرین سے انہوں نے ایک اجتماع کے دوران ملاقات کی، تقریر کی اور پیپلز پارٹی کے کارنامے گنواتے رہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھرپارکر لاکھوں روپے خرچ کرکے دورے پر آنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے واپس روانہ ہوتے وقت اپنی گاڑی میں بیٹھ کر ایک خاتون کو لفافہ تھمادیا اور کہا کہ یہ آپس میں تقسیم کرلئے جائیں۔

لفافہ کھلنے سے قبل خاتون کا خیال تھا کہ لفافے میں کثیر رقم موجود ہوگی لیکن لفافہ کھول کر خاتون کی حیرت میں اضافہ ہوتا چلا گیا کہ لفافے میں ”ایک ہزار روپے“ کا کرنسی نوٹ موجود تھا۔ وزیراعلیٰ تو چلے گئے لیکن خاتون یہ سوچتی رہی کہ یہ رقم سیکڑوں افراد میں کس طرح سے تقسیم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :