چین کے صدر کے دورہ پاکستان کی دوبارہ تاریخ طے کئے جانے پر عمران خان نے ایک بار پھر30 نومبر کی کال دیدی ہے، عابد شیر علی،لندن پلان پاکستانی عوام کا مینڈیٹ چرانے اور چور دروازے سے اقتدار تک پہنچنے کی سازش تھی جسے پاکستان کے 18 کروڑ محب وطن عوام،سیاستدانوں اور ریاستی اداروں نے اتحاد کی طاقت سے ناکام بنایا،جیسے ہی چین کے صدر کا دورہ پاکستان طے ہوا تو سونامی اور انقلاب مارچ کا اعلان ہوگیا،چین کے صدر کے دورہ کی تاریخ کے عین وقت پر پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی اسٹیشن کی عمارت پر کرائے کے بلوائیوں نے دھاوا بول دیا تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا جاسکے، وزیر مملکت کی ایم ایس ایف کے طلباء سے گفتگو
اتوار 26 اکتوبر 2014 22:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ دوبارہ چینی صدر کے دورہ کی تاریخ طے کی جارہی ہے تو ایک بار پھر عمران خان نے 30 نومبر کی کال دیدی ہے ،یہ سب کچھ اسی لیئے کیا جارہا ہے تاکہ پاکستان میں ہونیوالی بیرونی سرمایہ کاری کو روکا جاسکے،لندن پلان پاکستانی عوام کا مینڈیٹ چرانے اور چور دروازے سے اقتدار تک پہنچنے کی سازش تھی جسے پاکستان کے 18 کروڑ محب وطن عوام،سیاستدانوں اور ریاستی اداروں نے اتحاد کی طاقت سے ناکام بنایا،استعفےٰ مایوسی کی علامت ہیں حوصلہ ہارنے والا شخص کبھی سیاست کا کپتان نہیں بن سکتا، قیاس آرائیاں کرناعمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے،وہ ایسی باتیں اسمبلی میں نہیں بلکہ ڈی چوک میں کرسکتے ہیں کیونکہ ڈی چوک میں انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے اسی لیئے وہ قومی اسمبلی سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.