Live Updates

الیکشن فراڈ میں ملوث افراد کو سزا دلوانا ہوگی: عمران خان

اتوار 26 اکتوبر 2014 23:58

الیکشن فراڈ میں ملوث افراد کو سزا دلوانا ہوگی: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) عمران خان نے کہا ہے کہ وہ انصاف مانگیں تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ وزیراعظم کا استعفیٰ لئے بغیر واپس نہیں جا سکتے۔ الیکشن فراڈ میں ملوث افراد کو بے نقاب کرکے سزا دلوانا ہوگی ورنہ اگلے الیکشن میں بھی دھاندلی ہوگی۔اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے عہدے پر رہنے تک انصاف نہیں مل سکتا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے چھوٹے سے چھوٹے ایشوز پر بھی از خود نوٹس لئے لیکن الیکشن کے بارے میں کوئی ایکشن نہیں لیا۔ عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کرنے والوں کو سزائیں نہ ملیں تو اگلا الیکشن بھی دھاندلی سے بھرپور ہوگا اور دوبارہ پرانے لوگ ہی حکمران بن جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کے اداروں کو تباہ کر دیا تاکہ کوئی احتساب نہ کر سکے۔ نواز شریف بتائیں کہ اگر شفاف الیکشن تھے تو چار حلقے کیوں نہیں کھولے۔ وجہ یہ ہے کہ چار حلقے کُھلنے سے بڑا فراڈ سامنے آئے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے دوبارہ گنتی کے خلاف 10 ماہ سے سٹے آرڈر لے رکھا ہے۔ وہ کتنی دیر تک سٹے آرڈر کے پیچھے چُھپے رہیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :