کشمیر میں ریفرنڈم ہونا چاہئے ، رحمن ملک ، بلاول کو تقریر سے روکا گیا، آصفہ بھٹو

پیر 27 اکتوبر 2014 11:58

کشمیر میں ریفرنڈم ہونا چاہئے ، رحمن ملک ، بلاول کو تقریر سے روکا گیا، ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر 2014ء)پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ لندن میں بھارت سے پیسے لے کر کشمیرکاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کشمیر ملین مارچ میں بھارتی ایجنٹوں نے بلاول بھٹو کو تقریر سے روکنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے ، ایم کیو ایم نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لندن گئے اور انہوں نے کشمیر کے لئے آواز اٹھائی ۔ بھارت سے پیسے لینے والوں نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔ غداری کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے ۔ رحمان ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ پوری دنیا کا ادارہ ہے اگر سکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو کشمیر کے لئے کیوں نہیں ، آصفہ بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی ایجنٹوں کی بلاول کی تقریر کے دوران بدمزگی کی کوشش ناکام رہی ۔

(جاری ہے)

شور شرابے کے باوجود بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریر مکمل کی ۔ آصفہ نے ٹویٹر پر کشمیر کے حق میں نعرے بھی درج کئے، ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی دنیا کے کسی بھی خطے میں ہوں ، انہیں جذبات پر قابو رکھنا چاہئے اور مخالفین کو برداشت کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے ،بابر غوری نے حیدر آباد میں تحریک انصاف کے دفتر پر حملے کی بھی مذمت کی ہے۔