شاہ رخ اور دپیکا کی ”ہیپی نیو ائیر“ کی ریکارڈ کمائی

پیر 27 اکتوبر 2014 12:15

شاہ رخ اور دپیکا کی ”ہیپی نیو ائیر“ کی ریکارڈ کمائی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء)کنگ خان اور دپیکا پذوکون کی ہیپی نیو ائیر نے تو ریکارڈ کردی ہے کمائی۔ پہلے ہی دن پنتالیس کروڑ کا بزنس کرکے توڑ ڈالے ہیں اگلے پچھلے سبھی ریکارڈ۔آتے ہی چھا گئی ہے کنگ خان کی ٹیم جن کی ہیپی نیو ائیر سال سے پہلے ہی ان سب کے لیے خوشیاں لے آئی ہے۔ پہلے ہی دن پینتالیس کروڑ روپے کی کمائی کرکے شاہ رخ خان نے ثابت کردکھایا ہے کہ وہ کیوں ہیں بالی وڈ کے بادشاہ۔

(جاری ہے)

اتنی بڑی کمائی کا ریکارڈ بنا کر ہیپی نیو ائیر نے دھوم تھری کو بھی چھوڑ دیا ہے پیچھے ۔ جس نے پہلے دن چھتیس کروڑ روپے کمائے تھے۔ یہی نہیں کنگ خان کی نئی فلم تو ان کی اپنی چنائی ایکسپیرس سے تیز بھاگ رہی ہے ۔ جس نے سوا تینس کروڑ روپے کا کیا تھا بزنس شروع کے دنوں میں۔ فلمی پنڈتوں کے مطابق ہیپی نیو ائیر کی یہ شاندار کامیابی بتا رہی ہے کہ یہ پانچ سو کروڑ روپے کما لے گی اور وہ بھی بہت کم دنوں میں۔