شہدا کربلا کی تعلیمات پر عمل کرکے ہر انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتاہے ‘ شاہدہ منی

پیر 27 اکتوبر 2014 12:43

شہدا کربلا کی تعلیمات پر عمل کرکے ہر انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء ) پاکستان کی معروف گلوکارہ ومیلوڈی کوئین شاہد ہ منی نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں قربانی ،اخوت ،برداشت اوراہل بیت کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ،شہدا کربلا کی تعلیمات پر عمل کرکے ہر انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتاہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہد ہ منی نے کہا کہ دین کو بچانے کیلئے جو قربانیاں نواسہ رسول نے کربلا کے میدان میں سرانجام دیں انسانی تاریخ میں قیامت تک ان لازوال قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مسلمان آپس میں بھائی چارے کی فضا قائم کریں اورکوئی ایسی بات نہ کریں جس سے کسی دوسرے کی دل آزادی ہوکیونکہ تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :