ایک پارٹی کے لوگوں نے بھارت سے پیسے لیکر کشمیرکاز کونقصان پہنچانے کی کوشش کی،رحمان ملک

پیر 27 اکتوبر 2014 13:09

ایک پارٹی کے لوگوں نے بھارت سے پیسے لیکر کشمیرکاز کونقصان پہنچانے کی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ایک پارٹی کے لوگوں نے بھارت سے پیسے لے کر لندن میں کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ‘جن لوگوں نے کشمیریوں اور ان کے کاز کے ساتھ غداری کی ‘ ان کے خلاف مقدمے درج ہونے چاہئیں ‘وزیر اعظم معاملے کی انکوائری کرائیں ۔

(جاری ہے)

کراچی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کشمیریوں کے حق کیلئے آواز اٹھائی ہے اور وہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لندن گئے، تاہم ایک پارٹی کے لوگوں نے بھارت سے پیسے لے کر کشمیرکاز کو نقصان پہچانیکی کوشش کی۔

انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے کشمیرکاز کے ساتھ غداری کی ان کیخلاف مقدمے درج ہونے چاہئیں۔ایک سوال کے جواب میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم بیٹھ کر فیصلہ کریں کہ مسئلہ کیا ہیاور ایک دوسرے کیساتھ کیسے چلنا ہے۔رحمان ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ پوری دنیا کا ادارہ ہے۔ اگر سکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو کشمیر کے لئے کیوں نہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ساتھ چلنے کے لئے آپس میں بیٹھ کرفیصلہ کریں۔

متعلقہ عنوان :