ملک بھر میں اعلیٰ شخصیات‘ فیکٹریوں‘ ملز‘ سٹورز ‘ ہوٹلز‘ گیسٹ‘ ہاؤسنگ سوسائٹی‘ تعلیمی اداروں ودیگر اہم مقامات پر 26 ہزار افراد غیر قانونی طور پر سکیورٹی پر مامور

پیر 27 اکتوبر 2014 15:51

ملک بھر میں اعلیٰ شخصیات‘ فیکٹریوں‘ ملز‘ سٹورز ‘ ہوٹلز‘ گیسٹ‘ ہاؤسنگ ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) ملک بھر میں اعلیٰ شخصیات‘ فیکٹریوں‘ ملز‘ سٹورز ‘ ہوٹلز‘ گیسٹ‘ ہاؤسنگ سوسائٹی‘ تعلیمی اداروں ودیگر اہم مقامات پر 26 ہزار افراد غیر قانونی طور پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ان کے پاس نہ اسلحہ لائسنس اور نہ ہی کسی سکیورٹی کمپنی سے تعلق ہے پولیس ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسوقت پنجاب میں 10 ہزار 685‘ سندھ میں 8 ہزار 990‘ خیبر پختونخواہ میں 2 ہزار 340 اور بلوچستان میں 4 ہزار 360 افراد بغیر لائسنس والے اسلحہ کے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ذرائع کے مطابق متعدد گارڈز کے اشتہاریوں اور ڈاکوؤں سے بھی رابطے ہیں جو رقوم کے عوض معلومات کی فراہمی بھی کرتے ہیں حساس اداروں نے بنائی ہے جس پر چاروں صوبائی حکومتوں کو فوری طور پر توجہ دینی ہوگی اسوقت ملک بھر میں اعلیٰ شخصیات‘ فیکٹریوں‘ ملز‘ سٹورز ‘ ہوٹلز‘ گیسٹ‘ ہاؤسنگ سوسائٹی‘ تعلیمی اداروں ودیگر اہم مقامات پر 26 ہزار افراد غیر قانونی طور پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔