”ان سے استعفیٰ بھی ابھی لکھوا لیں “،ملک عامر ڈوگر کے رجسٹرڈ پر دستخط کے دوران شیخ روحیل اصغر کے کلمات

پیر 27 اکتوبر 2014 20:16

”ان سے استعفیٰ بھی ابھی لکھوا لیں “،ملک عامر ڈوگر کے رجسٹرڈ پر دستخط ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء)قومی اسمبلی میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب حلقہ این اے 149 ملتان سے نو منتخب آزاد رکن ملک محمد عامر ڈوگر حلف اٹھانے کے بعد جب ارکان کے رجسٹرڈ پر دستخط کر رہے تھے تو اس دوران مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر ایوان میں داخل ہوئے اور زور دار آواز میں کہا کہ ان سے استعفیٰ بھی ابھی لکھوا لیں ان کی اس بات نے ارکان کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی تاہم ملک محمد عامر ڈوگر اور سپیکر سردار ایاز صادق نے شیخ روحیل اصغر کی بات کا کوئی جواب نہ دیا۔