تھر میں غذائی قلت : پاک فوج متاثرین کی مدد کو پہنچ گئی

پیر 27 اکتوبر 2014 20:25

تھر میں غذائی قلت : پاک فوج متاثرین کی مدد کو پہنچ گئی

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر۔2014ء) صوبہ سندھ میں غذائی قلت کے شکار افراد کی مدد کو پاک فوج کے جوان پہنچ گئے ہیں ۔ فوجی جوان اپنے ساتھ 60 ٹن سامان کے کے پہنچے ہیں جس میں کھانے پینے کا سامان،دال، چاول اور آٹابھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

متاثرین کے قیام کے لئے ان کو شامیانے اور خیمے مہیا کئے گئے ہیں جبکہ مریضوں کے علاج کے لئے میڈیکل کیمپ بھی قائم کر دئے گئے ہیں ۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج متاثرین کی مدد کے لئے مزید اقدامات بھی کئے جائیں گے۔ واضح رہے صرف اسی مہینے کے دوران تھر میں غذائی قلت کے سبب 23 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :