بھار ت نے افغانستان گندم برآمد کرنے کیلئے راستہ مانگ لیا

پیر 27 اکتوبر 2014 21:25

بھار ت نے افغانستان گندم برآمد کرنے کیلئے راستہ مانگ لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) بھار ت نے افغانستان گندم برآمد کرنے کیلئے پاکستان سے راستہ مانگ لیا جبکہ پاکستانی تاجروں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بھار ت نے افغانستان گندم برآمد کرنے کیلئے پاکستان سے راستہ مانگ لیا ، افغانستان میں فی ٹن بھارتی گندم کی قیمت پاکستانی روپوں میں 2900 ہوگی جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی گندم کی قیمت 3400 فی ٹن ہے۔

اس طرح پانچ سو روپوں کے فرق کے ساتھ بھارتی گندم کی افغانستان کی مارکیٹ میں برتری حاصل ہو جائے گی جس کی وجہ سے پاکستانی صنعت اپنی روایتی مارکیٹ کو کھو دے گی۔تاجروں کے مطابق بھارت کی سستی برآمدی مصنوعات پاکستان کی اس پوری صنعت کے بزنس سائیکل اور سابقہ ادائیگیوں کو متاثر کریں گی۔

متعلقہ عنوان :