الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کیلئے حکومت سے تین نام مانگ لئے

پیر 27 اکتوبر 2014 21:25

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کیلئے حکومت سے تین نام مانگ لئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کی تعیناتی کے لیے حکومت سے گریڈ 22 کے تین افسران کے نام مانگ لیے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں تین نام مانگے ہیں جن میں سے ایک افسرکوالیکشن کمیشن کا سیکرٹری لگایاجائے گا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا کہ موجودہ سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کی مدت ملازمت میں دوسری توسیع بھی چار نومبر کوختم ہوگی اورتیسری بار اْن کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا، الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے اور وہ حکومت کی طرف سے فراہم کیے جانیوالے ناموں میں سے خود تعیناتی کرے گا۔

امکان ظاہرکیاجارہاہے کہ ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے رواں ہفتے ہی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تین نام الیکشن کمیشن کو بھجوادے گا۔

متعلقہ عنوان :