شاندار کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی یونس خان پر مہربانیاں

پیر 27 اکتوبر 2014 21:31

شاندار کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی یونس خان پر مہربانیاں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر۔2014ء) شاندار کارکردگی پر پی سی بی نے یونس خان کے لیے گولڈ میڈل اور دو لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوراٹر میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح بڑی کامیابی ہے، امید ہے کہ قومی ٹیم دوسرے میچ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے موجودہ ٹیم کو برقرار رکھنے کااعلان بھی کیا۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ یونس خان بڑے کھلاڑی ہیں لیکن تھوڑے جذباتی ہوجاتے ہیں، ون ڈے میچز میں انکی شمولیت کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر یونس خان کے حوالے سے انکی رائے لی گئی تو وہ ہاں کریں گے۔چیرمین پی سی بی کے مطابق سلیکشن کمیٹی کی جانب نام آنے پر نائب کپتان کابھی اعلان کردیا جائے گا۔