ایوارڈ آرٹسٹ کو سراہنے اور اس کے محنتی ہونے کی علامت ہے، دیپیکا

منگل 28 اکتوبر 2014 11:58

ایوارڈ آرٹسٹ کو سراہنے اور اس کے محنتی ہونے کی علامت ہے، دیپیکا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون نے کہا ہے کہ ایوارڈ میرے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ کسی کے کام کو سراہنے کی علامت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوارڈ آرٹسٹ کو سراہنے اور اس کے محنتی ہونے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ایوارڈ میرے لئے بھی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی ہوئی تھی، ایوارڈ ملنے سے پہلے خواہ ہم کچھ بھی کہتے رہیں لیکن جس دن ایوارڈ تقریب ہوتی ہے، اس دن ہم میں سے ہر ایک ایوارڈ ملنے کا خواہاں ہوتا ہے۔