پاکستانی جوڑا بھارت میں مبینہ جائیداد کی خریداری کے الزام میں گرفتار

منگل 28 اکتوبر 2014 12:21

پاکستانی جوڑا بھارت میں مبینہ جائیداد کی خریداری کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء) بھارت نے ایک پاکستانی جوڑے پر مبینہ جا ئیداد کی خریداری کیلئے جعلی دستاویزات کی تیاری کا الزام لگا کر گرفتار کر لیا اور انہیں پاکستان بدر کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں تاہم جوڑے کے دو بچے بھارتی شہری ہونے کی وجہ سے ان کی ملک بدری کا معاملہ پیچیدگی اختیار کر گیا۔ بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق 2006 میں سند ھ سے بھارت جانے والے جوڑے کے طویل المدتی ویزے کی معیاد ابھی باقی ہے۔

اخبار کے مطابق بھارت میں وارسیا کے علاقے میں رہنے والے ایک پاکستانی جوڑے کو مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر حراست میں لیاگیا۔ بھارت کی اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) نے مبینہ طور پر علاقے میں پراپرٹی خریدنے کے لئے بوگس دستاویزات کی تیاری کے الزام میں دلیپ پنجوانی اور اس کی بیوی سپنا کوگرفتار کیا۔

(جاری ہے)

جوڑے پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس، پین کارڈ، ووٹر تصویر شناختی کارڈ بنانے کے لئے جعلی دستاویزات بنائیں۔

تاہم ان کی ملک بدری کا معاملہ پیچیدہ ہو گیا کیونکہ ان کے بچے بھارتی شہری ہیں۔یہ پاکستانی جوڑا2006میں طویل مدتی ویزے پر سندھ سے بھارت منتقل ہوا۔ پہلے وہ دہلی میں ٹھہرے رہے اور اس کے بعد وہ 2008 سے واڈڑا میں رہائش پزیر ہیں۔ اسپیشل پولیس کے انسپکٹر ہریش وورا کا کہنا ہے ،کہ ویزے کی مدت ابھی باقی ہے انہوں نے وارسیا میں جائداد خریدنے کا غیر قانونی کام کیا۔

بھارتی قانون صرف بھارتی شہریوں کو ملک میں جائیداد خریدنے کی اجازت دیتاہے۔کسی بھی غیر بھارتی شہری کو اگر بھارت میں جائیداد خریدنا ہو تو اسے ایک مخصوص طریقہ کار پر عمل کرنا پڑتا ہے، پولیس کے مطابق پاکستان جوڑے نے قوانین پر عمل نہیں کیا۔دلیپ کی شہر میں بیکر ی ہے اس نے ڈرائیونگ لائسنس، پین کارڈ، ووٹر تصویر شناختی کارڈ بنانے کے لئے جعلی دستاویزات بنائیں۔

اس کی بیوی نے اسکول چھوڑنے کا جعلی سرٹیفکیٹ بنایا۔ان دستاویزات کی تیاری کا واحد مقصدان کامستقل طور پر بھارت قیام ہے۔ ویزا قوانین کی خلاف ورزی پردلیپ اور سپنا کوپاکستان میں جلاوطن کیا جائے گا تاہم پولیس جوڑے کے بچوں کے بارے غور کر ر ہی ہے۔پولیس کے مطابق پاکستانی جوڑے کا آٹھ سالہ بیٹا اور تین سالہ بیٹی دونوں بھارتی شہری ہیں وہ دونوں بھارت میں پیدا ہوئے۔

متعلقہ عنوان :