سعودی عرب ‘بیداری میں حضور نبی پاک سے ملاقات کا دعویدار گرفتار

منگل 28 اکتوبر 2014 12:48

سعودی عرب ‘بیداری میں حضور نبی پاک سے ملاقات کا دعویدار گرفتار

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء) سعودی عرب کی مذہبی پولیس المعروف امر بالمعروف ونہی عن المنکر نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اس نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عالم بیداری میں دیکھا اور آپ سے دیر تک گفتگو بھی کی۔عرب ٹی وی کے مطابق پولیس کے ترجمان ترکی الشلیل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر بتایا کہ روضہ رسول پاک سے کچھ لوگوں کو ایک شخص کی تصویر اٹھائے دیکھا گیا جس کے بارے میں لوگوں نے دعویٰ کیاکہ اس نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا حالت بیداری دیدار کیا ہے۔

تصویر کی روشنی میں اس شخص کی تلاش کی گئی تو وہ مل گیا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ میں نے حالت بیداری میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ملاقات اور بات چیت کی۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا ہے کہ میں نے حضور کو اپنی جاگتی آنکھوں سے ہرطرف موجود دیکھا۔اس کا مزید دعویٰ ہے کہ بعض زائرین بھی حضور سے ملاقات اور بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے صحابی رسول اور آنحضور کے چچا حضرت حمزہ کے مرقد کی بھی زیارت کی۔

ان سے بھی ان کی ملاقات ہوئی۔ اس نے بتایا کہ سعودی عرب کے شہر انقوش سے آئی خاتون نے حضرت فاطمتہ الزھراء کی زیارت کی تھی۔ طویل مدت کے بعد اس کی ملاقات اس خاتون سے دوبارہ ہوئی تو اس نے بتایا کہ حضرت فاطمہ میرے ساتھ ہوتی ہیں۔پولیس ترجمان نے کہا کہ لوگوں کی تصاویر کا ایک البم اٹھائے اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے عالم بیداری میں ملاقات کے دعوے دار شخص کو غلط عقائد کی ترویج کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ دوران تفیش ملزم نے اپنی غلط بیانی کا اعتراف کیا اور کہا ہے کہ وہ محض لوگوں کو گمراہ کرنے کی غرض سے ایسا کرتا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :