بپاشا سے شادی ہونا تقدیر میں لکھا ہوا تو ہو جائے گی‘داکار ہرمن باویجا

منگل 28 اکتوبر 2014 13:10

بپاشا سے شادی ہونا تقدیر میں لکھا ہوا تو ہو جائے گی‘داکار ہرمن باویجا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء) بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اور اداکار ہرمن باویجا نے کہا ہے کہ وہ صحیح وقت آنے پر شادی کرلیں گے۔

(جاری ہے)

اداکار ہرمن باویجا جن کو اداکارہ بپاشا باسو سے تعلق کی بناء پر شہرت ملی ہے، نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا ہے کہ اگران کی بپاشا کے ساتھ شادی ہونا تقدیر میں لکھا ہوا ہے تو وقت آنے پر ایسا ہی ہوجائے گا اور اگر ایسا نہیں ہے تو ہمارے لیے اور بہتر راستے کھل جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی چیز کی منصوبہ بندی نہیں کی جو نصیب میں تھا سامنے آتا گیا۔ دوسری طرف بپاشا نے ہرمن کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے، میری والدہ بھی مجھ سے پوچھتی رہتی ہیں کہ شادی کب کرو گی تو میرا جواب ہوتا ہے کہ جب وقت آئے گا تو ہوجائے گی۔