فلم ”آ میری فریگن کرسمس“7نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

منگل 28 اکتوبر 2014 13:14

فلم ”آ میری فریگن کرسمس“7نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء) آنجہانی اداکار رابن ولیمز کی آخری ہالی ووڈ فلم ”آ میری فریگن کرسمس“7نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی-رابن ولیمز مرنے کے بعد بھی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے آ رہے ہیں، نئی ہالی ووڈ فلم آ میری فریگن کرسمس کا پہلا ٹریلر شائقین کا دل بہلانے آگیا.

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک ایسے گھرانے کے گرد گھومتی ہے جو منانے نکلتا ہے کرسمس، دادا دادی کے گھر پر،جہاں پہنچ کر پتہ چلتا ہے کہ تحفے تحائف تو گھر پر ہی بھول آئے، تحفے کو واپس لینے کیلئے نکلنے پر شروع ہوتا ہے اوٹ پٹانگ حرکتوں کا سلسلہ،رابن ولیمز کی شاندار کامیڈی پر مبنی یہ ہنستی مسکراتی فلم سات نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :