لندن واقعہ کے ذمہ دار بیرسٹر سلطان محمود ، میرا کوئی کردار نہیں ہے : حسن نیازی

منگل 28 اکتوبر 2014 13:38

لندن واقعہ کے ذمہ دار بیرسٹر سلطان محمود ، میرا کوئی کردار نہیں ہے : ..

لندن، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسن نیازی نے کہا ہے کہ لندن کے واقعے میں بلاول بھٹو زرداری کا کوئی قصور نہیں ہے بلکہ واقعے کے اصل ذمہ دار بیرسٹر سلطان محمود ہیں۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے حسن نیازی کا کہنا تھا کہ ملین مارچ کے منتظمین کو بتایا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری ملین مارچ سے خطاب کریں، بعد میں ان کے نہ آنے کا اعلان کیا گیا جس سے لوگوں میں مایوسی پھیل گئی ،اس کے بعد اچانک جب بلاول سٹیج پر آئے تو مائیک سے جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے۔

سٹیج سے سیاسی نعرے لگنے پر نیچے کھڑے کچھ لوگوں نے نوازشریف زندہ باد کے نعرے لگائے جس سے ملین مارچ کا ماحول کشمیر کاز سے زیادہ پاکستان کا سیاسی منظر نامہ پیش کرنے لگا۔ان کا کہنا تھا کہ سٹیج کے قریب کھڑے بعض لوگوں نے گوبلاول گو کے نعرے لگائے، ہنگامہ آرائی اور سٹیج پر بوتلیں، انڈے ٹماٹر پھینکنے میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ان کا مقصد کسی پر ٹماٹر اور بوتلیں پھنکوانا ہرگز نہیں تھا، ان کی گرفتاری پر میرے گھر والوں اورعزیزو اقارب کو دکھ پہنچا ہے ۔

متعلقہ عنوان :