(ق) اور عوامی تحریک والے ضمنی انتخاب لڑنے کیلئے پی ٹی آئی کے استعفوں کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں‘ صوبائی وزیر داخلہ

منگل 28 اکتوبر 2014 13:55

(ق) اور عوامی تحریک والے ضمنی انتخاب لڑنے کیلئے پی ٹی آئی کے استعفوں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء) صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ق) اور عوامی تحریک والے ضمنی انتخاب لڑنے کیلئے پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفوں کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں ،آنے والے دنوں میں عوامی تحریک او رپی ٹی آئی میں شدید اختلافات پیدا ہونے والے ہیں۔ یہاں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ نے کہا کہ طاہر القادری کی طرف سے دھرنا ختم کرنے کے اقدام کو خوش آئند سمجھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ اقدام اٹھا کر پارلیمنٹ کی بالا دستی کو تسلیم کر لیا ہے اور وہ بھی انتخابی عمل کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے استعفے دینا چاہتے ہیں لیکن دوسری طرف عوامی تحریک اور (ق) لیگ والے انکے استعفوں کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں تاکہ وہ ان حلقوں سے ضمنی انتخاب لڑ سکیں ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی اور عوامی تحریک میں بڑا اختلاف پیدا ہونے والا ہے اور انکے درمیان فیصلہ پیدا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :