آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے امدادی دستے تھرپارکر کے قحط زدہ علاقوں میں روانہ

منگل 28 اکتوبر 2014 14:00

آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے امدادی دستے تھرپارکر کے قحط زدہ علاقوں ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پرقحط زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے پاک فوج کے چار دستے تھرپارکر روانہ کر دیئے گئے، نقل مکانی اور راشن کی تقسیم کے لیے دو ہیلی کاپٹر بھی مختص کر دیئے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق کراچی سے 4 کمپنیاں چھاچھرو، ڈلی اور مٹھی اضلاع بھجوائی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

چھاچھرو ، ڈپلو، ڈھونیا اور کھنسر میں راشن تقسیم کرنے کے پوائنٹ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں ، چاروں ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر 60 ٹن راشن موجود ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 4 میڈیکل ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں ۔ نقل مکانی اور راشن کی تقسیم کیلئے 2 ہیلی کاپٹر بھی مختص کر دیئے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صبح سے 900 متاثرہ خاندانوں کو خوراک اور پانی فراہم کیا جا چکا ہے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل نے قحط زدگان کی مدد کرنے کی ہدایت دی تھی۔

متعلقہ عنوان :