متحدہ وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات ، مہاجر صوبے کے قیام کیلئے حمایت کا مطالبہ
منگل 28 اکتوبر 2014 14:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء)متحدہ قومی موومنٹ نے مہاجر صوبے کے قیام کے لیے مسلم لیگ ن سے حمایت کا مطالبہ کر دیا ، وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کے حامی ہیں ، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی باہمی اختلافات بات چیت سے حل کریں۔ وزیر اعظم نواز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ، ملاقات میں ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، رشید گوڈیل، نسرین جلیل کے ساتھ وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور کراچی آپریشن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے حوالے سے ذرائع نےبتایا ہے کہ ایم کیو ایم نے مہاجر صوبے کے قیام پر ن لیگ سے حمایت کا مطالبہ کیا ۔
(جاری ہے)
وفد کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں مہاجر صوبے کیلئے جمع قرارداد کی ن لیگ حمایت کرے۔ جواب میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کیلئے آئین میں طریقہ کار موجود ہے ۔
نئے صوبے کیلئے صوبائی اسمبلی کی قرارداد آنا ضروری ہے ۔ ن لیگ ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کی حامی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مہاجر صوبے کے معاملے پر حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ پارٹی سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ کے وفد نے ملاقات کے دوران کراچی آپریشن پر تحفظات سے وزیر اعظم نواز شریف کو آگاہ کیا اور کہا کہ ایم کیو ایم کراچی آپریشن کی حامی ہے لیکن نشانہ بھی بن رہی ہے ۔ وفاقی حکومت ہمارے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور گرفتاریوں کا نوٹس لے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے بحث مباحثہ ہونا چاہئے ، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو بھی باہمی اختلافات مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیئں۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.