پاکستانی کامیڈین کے لیے عالمی اعزاز

منگل 28 اکتوبر 2014 14:40

پاکستانی کامیڈین کے لیے عالمی اعزاز

پاکستانی کامیڈین سعد ہارون نے لاف فیکٹری کے فنیسٹ پرسن ان دا ورلڈ نامی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ اس مقابلے میں فاتحین کا تعین آن لائن ووٹنگ سسٹم سے ہوا جس میں فن لینڈ کے اسمو لیکولا ڈیڑھ لاکھ سے زائد ووٹس لے کر پہلی پوزیشن جبکہ سعد ہارون نے 59 ہزار سے زائد ووٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)


اس مقابلے کے فائنل میں پانچ افراد کے درمیان مقابلہ ہوا اور سعد پہلے پاکستانی تھے جو اس میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوسکے اور وہ واحد پاکستانی ہیں جو کسی انگریزی زبان کے کامیڈی شو کا حصہ بنے۔

سعد نے پاکستان کے پہلے سولو انگلش اسٹینڈ اپ کامیڈی ٹور کا انعقاد کیا تھا جس پر بعد میں ٹی وی سیریز بھی بنی۔ سعد نے اس کامیابی پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا ہے اور فیس بک پیج پر شکرگزاری کا اظہار کیا ہے۔