وزیراعظم اسکیم کے تحت 4 ہزارلیپ ٹاپ جامعہ کراچی کے حوالے

منگل 28 اکتوبر 2014 15:06

وزیراعظم اسکیم کے تحت 4 ہزارلیپ ٹاپ جامعہ کراچی کے حوالے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 4 ہزارلیپ ٹاپ جامعہ کراچی کے حوالے کیے گئے ہیں۔جامعہ کراچی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ہائرایجوکیشن کمیشن کے ذریعے 4 ہزارلیپ ٹاپ جامعہ کراچی کے حوالے کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم کے لیے طلبہ کی فہرست تیارکرلی گئی ہے،جو ایم فل اورپی ایچ ڈی کرنے والے طلبہ کے علاوہ یونیورسٹی کے دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کوبھی دیےجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مزید 2ہزارلیپ ٹاپ جامعہ کراچی کو دیےجائیں گے۔لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب وائس چانسلر جامعہ کراچی کی وطن واپسی منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :