دکانوں،اے ٹی ایم مشینوں سے حاصل ہونیوالی رسیدیں انتہائی خطر ناک

منگل 28 اکتوبر 2014 15:39

دکانوں،اے ٹی ایم مشینوں سے حاصل ہونیوالی رسیدیں انتہائی خطر ناک

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء) جدید طرز زندگی میں ہر قسم کی مصنوعات میں کیمیکل پائے جاتے ہیں ۔جن میں سے متعدد مضر صحت بھی ہیں لیکن ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہو گاکہ اے ٹی ایم سے نکلنے والی رسید یا شاپنگ سینٹر میں تیار کیا جانے والا پرنٹ شدہ بل خطرناک کیمیکل سے بھر پور ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکا میں کی گئی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ATMکی رسید ،شاپنگ سینٹر وں کی پرنٹ کی گئی رسید اور کئی کھانے کی اشیا کے ڈبوں کے کاغذ میں A۔Bisphenol نامی کیمیکل کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جو نمونیا ،ذیابیطس ،موٹاپے اور کینسر جیسی بیماریوں کی وجہ بن رہا ہے۔اکثر مغربی ممالک میں اس کیمیکل پر پابندی بھی لگ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :