وادی تیراہ میں گن شپ ہیلی کاپٹر کی شیلنگ، متعدد ٹھکانے تباہ

منگل 28 اکتوبر 2014 15:53

وادی تیراہ میں گن شپ ہیلی کاپٹر کی شیلنگ، متعدد ٹھکانے تباہ

تیراہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء)وادی تیراہ سپاہ میں گن شپ ہیلی کاپٹر کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ ، شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ خیبرایجنسی کی دور افتادہ علاقہ وادی تیراہ سپاہ میں گن شپ ہیلی کاپٹر کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ اور تیراہ میں بارہ دنوں سے خیبرون آپریشن جاری ہیں جس کے نتیجے میں 60 سے زائد شدت پسند ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہیں ۔ درجن سے زائد ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے ہیں۔ خیبر ون آپریشن کامیابی سے جاری ہیں ۔ سکیورٹی فورسز کا علاقے میں بدستور پیش قدمی بھی جاری ہیں۔ کشیدہ حالات کے باعث آٹھ ہزار سے زائد خاندان محفوظ مکامات کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔