مونس الٰہی پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی پر برس پڑے!

منگل 28 اکتوبر 2014 16:03

مونس الٰہی پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی پر برس پڑے!

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین، 28اکتوبر 2014ء) مسلم لیگ (ق) کے رہنماء مونس الٰہی نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں جناح ہسپتال میں انتہائی افسوسناک حالات ہیں، سٹاف اور فنڈز کی کمی کے باعث مریضوں کا کوئی پُرسانِ حال نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ جنگلہ بس کی وجہ سے پنجاب کا سارا بجٹ ضائع ہو رہا ہے، اور مریضوں اور مستحقین کیلئے کوئی رقم نہیں چھوڑی جا رہی۔