امریکہ‘آتش فشاں سے نکلنے والا ”لاوا“ آبادی سے70 گز دور رہ گیا

منگل 28 اکتوبر 2014 16:20

امریکہ‘آتش فشاں سے نکلنے والا ”لاوا“ آبادی سے70 گز دور رہ گیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء)امریکا کے جزیرے ہوائی کے آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا رہائشی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ لاوا آبادی سے فقط 70 گز دور رہ گیا۔

(جاری ہے)

ہوائی حکام کے مطابق لاوا کے راستے میں آنے والے رہائشیوں کو پہلے ہی الرٹ کردیا گیا تھا اور علاقہ مکینوں کو گھر خالی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی تھی۔ 27جون سے نکلنے والے لاوے نے ستمبر کے آخر میں آبادی کی طرف بڑھنا شروع کیا تھا۔ لاوا 10 سے 15 گز فی گھنٹہ کی رفتارسے بہہ رہا ہے۔