برطانیہ مسئلہ کشمیر پر کوئی مداخلت نہیں کریگا ، ڈیوڈ کیمرون

منگل 28 اکتوبر 2014 16:23

برطانیہ مسئلہ کشمیر پر کوئی مداخلت نہیں کریگا ، ڈیوڈ کیمرون

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ایک بار پھر اس عزم کو دوہرایا ہے کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر بارے کوئی مداخلت نہیں کریگا ۔ جبکہ بھارت کے ساتھ گہرے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اور برطانیہ کو متعدد یکساں چیلنجز درپیش ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اقتصادی اور تجارتی ترقی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک انتہا پسندی اور دہشتگردی کیخلاف لڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ چیلنجز ہیں جو دونوں ممالک کو یکساں طور پر درپیش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں اسی ہزار سے زائد ہندو رہائش پذیر ہیں اور وہ برطانوی معیشت میں اہم کردار اداکررہے ہیں اور ان کا ہمارے الیکشن میں بھی اہم حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان ہندؤں کی آواز کو سنیں