تازہ ون ڈے رینکنگ جاری،5سال بعدجنوبی افریقہ پہلےنمبرپر

منگل 28 اکتوبر 2014 16:57

تازہ ون ڈے رینکنگ جاری،5سال بعدجنوبی افریقہ پہلےنمبرپر

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے ریکنگ جاری کردی۔ تازہ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ 5 سال بعد رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔ آئی سی سی کی ایک اور تازہ رینکنگ سامنے آگئے، جنوبی افریقہ کی محنتوں اور کامیابی کے بعد بالاآخر پانچ سال بعد ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقہ کو پہلی پوزیشن مل گئی، تازہ رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

(جاری ہے)


رینکنگ کے مطابق 98پوائنٹ کے ساتھ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان چھٹے نمبر پر ہے، بلے بازوں میں اے بی ڈی ویلیئر پہلے اور ہاشم آملہ دوسرے نمبر پر ہیں، جب کہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
نئی رینکنگ میں ون ڈے بیٹسمینوں میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، تاہم آئی سی سی کی جانب مشکوک بالنگ ایکشن پر معطل کیے جانے والے اسپینر جادوگر سعید اجمل اب بھی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جب کہ بولرز میں دوسرا نمبر سنیل نارائن کا ہے، جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین تیسرے نمبر پرموجود ہیں محمد حفیظ بالنگ رینکنگ میں 8ویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :