مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنانے کی تیاری، 80 ارکان اسمبلی کی شمولیت کا امکان

منگل 28 اکتوبر 2014 18:25

مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنانے کی تیاری، 80 ارکان اسمبلی کی شمولیت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن میں ایک بار پھر فارورڈ بلاک بنانے کی تیاریاں جاری ہیں جس میں مبینہ طور پر 80سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی شمولیت کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس فارورڈ بلاک کی قیادت مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماءسینیٹر سردار ذولفقار کھوسہ کریں گے جبکہ اس بلاک کو بنانے میں بنیادی کردار ان کے بیٹے سردار دوسر محمد کھوسہ نے ادا کیا ہے جس میں ارکان اسمبلی کے علاوہ دیگر بھی کئی اہم قائدین کی شمولیت کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ یہ بلاک بہت جلد منظر عام پر آ جائے گا اور اس میں ایسی ایسی شخصیات شامل ہیں کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی بنیادیں ہی ہل جائیں گے ، فارورڈ بلاک کے اعلان کا فیصلہ ارکان کے مشورے سے کریں گے جبکہ یہ بلاک بننے کی وجہ پارٹی قیادت کا نارواں رویہ ہے۔ دوسری جانب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ یہ کھوسہ برادران کا غصہ اور پارٹی قیادت سے ناراضگی ہے مگر یہ مشکل کسی بھی وقت ختم ہو جائے گی اور فارورڈ بلاک بننے تک نوبت کسی صورت نہیں جائے گی۔

متعلقہ عنوان :