افغانستان انڈر 19 نے پہلے ون ڈے میں پاکستان انڈر 19 کو دس وکٹوں سے شکست دیدی

منگل 28 اکتوبر 2014 19:29

افغانستان انڈر 19 نے پہلے ون ڈے میں پاکستان انڈر 19 کو دس وکٹوں سے شکست ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) افغانستان انڈر 19 نے پہلے ون ڈے میں پاکستان انڈر 19 کو دس وکٹوں سے شکست دیدی۔ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔قذافی سٹیڈیم لاہورمیں پاکستان اورافعانستان کی انڈر19ٹیموں کے مابین کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں افعانستان انڈر19کے کپتان احسان اللہ نے ٹاس جیت کرپاکستان انڈر19کوکھیلنے کی دعوت دی۔

پاکستان انڈر19پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 32.2 اووروں میں 131 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

کپتان سعود شکیل 21 ، سجاول ریاض 18 ، عامر جمال 17 اور ذیشان ملک 15 رنز بناکر نمایاں رہے۔افغانستان انڈر19 کی طرف سے ضیاء الرحمان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ بارش کی وجہ سے افغانستان کی اننگز کو 22 اوورز تک محدود کر دیا گیااورجیت کیلئے 102 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 15.4 اوورز میں کسی نقصان کے بغیر حاصل کر لیا۔اوپنر حضرت اللہ زازئی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 66 رنز ناٹ آوٴٹ کی ناقابل شکست اننگز کھیلی شاہد اللہ 33 رنزبنائے۔ افعانستان انڈر19کے حضرت اللہ کو مین آف دی میچ قرارپائے۔پاکستان انڈر19اورافعانستان انڈر19کے مابین دوسراون ڈے میچ آج( بدھ ) 29اکتوبرکوقذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :