سپریم کورٹ بار انتخابات ،عاصمہ جہانگیر اور حامد خان گروپ آمنے سامنے آگئے

منگل 28 اکتوبر 2014 20:07

سپریم کورٹ بار انتخابات ،عاصمہ جہانگیر اور حامد خان گروپ آمنے سامنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات قریب آگئے ۔عاصمہ جہانگیر اور حامد خان گروپ آمنے سامنے،حامد خان گروپ کے صدارتی امید وار عبد الستار کی کامیابی کا امکان ہے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے فضل الحق کے بہت سے ساتھی ان کا ساتھ چھوڑ گئے ۔ملک بھر میں2686 ممبران حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

اس بار صدارت کے لئے کے پی کے صوبے کی باری ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 31 اکتوبر کو ہونے والے سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے دوران 2 گروپوں کے امیدواروں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے ۔انڈیپنڈنٹ گروپ (عاصمہ جہانگیر) کی جانب سے فضل الحق جبکہ پروفیشنل گروپ(حامد خان) کی جانب سے عبد الستار صدارتی انتخاب لڑ رہے ہیں ۔سیکرٹری جنرل کے لئے چوہدری مقصود کا میاں محمد اسلم ،سیکرٹری خزانہ کے لئے قاضی شہر یار اور الحاج سید انور شاہ سمیت دیگر افراد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔۔

متعلقہ عنوان :