Live Updates

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی (کل) اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہو کر استعفوں کی تصدیق کرینگے

منگل 28 اکتوبر 2014 20:13

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی (کل) اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہو کر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے اعلان کے مطابق اراکین اسمبلی کل ( بدھ ) کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے سامنے پیش ہو کر اپنے استعفوں کی تصدیق کریں گے ۔تحریک انصاف کے اراکین نے 22اگست کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں اپنے استعفے جمع کرائے تھے ۔

(جاری ہے)

اسپیکر اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کے لئے اراکین اسمبلی کو الگ الگ پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کئے تھے لیکن پی ٹی آئی انفرادی حیثیت کی بجائے اکٹھے پیش ہونے پر بضد رہی ۔

دوسری طرف امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت دیگر رہنما پی ٹی آئی کے استعفوں کو واپس کرانے کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے تھے لیکن پی ٹی آئی کی قیادت نے 29اکتوبر کو استعفوں کی تصدیق کے لئے پیش ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے پنجاب اور سندھ اسمبلیوں سے منتخب اراکین اسمبلی بھی اپنے استعفے جمع کر اچکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات