پنجاب میں ڈرون کیمروں کے ذریعے محرم الحرام کے جلوسوں کی کوریج پر پابندی عائد

منگل 28 اکتوبر 2014 20:26

پنجاب میں ڈرون کیمروں کے ذریعے محرم الحرام کے جلوسوں کی کوریج پر پابندی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محرم الحرام کے جلوسوں کی ڈرون کیمروں سے کوریج پر پابندی عائد کردی ۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور میں ڈرون کیمروں کے ذریعے میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے پابندی دفعہ 144کے تحت عائد کی گئی ہے جس کے تحت محرم کی مجالس اور جلسے جلوسوں کی ڈرون کیمروں کے ذریعے کوریج ممنوع ہوگی جبکہ پابندی کا اطلاق 30روز کیلئے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :