ایفی ڈرین ڈرگ کیس،حنیف عباسی سمیت9ملزمان پرفردجرم عائد

بدھ 29 اکتوبر 2014 11:29

ایفی ڈرین ڈرگ کیس،حنیف عباسی سمیت9ملزمان پرفردجرم عائد

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر 2014ء) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عدالت نے حنیف عباسی پر فرد جرم عائد کردی، تاہم حنیف عباسی سمیت دس ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

راول پنڈی کی انسداد منشیات عدالت میں ایفی ڈرین کیس کی سماعت ہوئی، آج ہونے والی سماعت میں انسداد منشیات عدالت نے دیگر9ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کردی، تاہم حنیف عباسی سمیت تمام10ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ اس موقع پر حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ایفی ڈرین کا کوٹہ ادویات بنانے میں استعمال کیا، ادویات کا اسٹاک موجود ہے، اے این ایف چیک کرچکی ہے،عدالت میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ مقدمے میں بلاجواز پھنسایا گیا ہے۔ عدالت نے 12 نومبر کو استغاثہ کی شہادتیں طلب کرلیں۔

متعلقہ عنوان :