کراچی میں 9،8اور10محرم الحرام کوڈبل سواری پرپابندی عائد

بدھ 29 اکتوبر 2014 12:37

کراچی میں 9،8اور10محرم الحرام کوڈبل سواری پرپابندی عائد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر 2014ء) محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق محرم الحرام میں جلسے جلوسوں کی سیکیورٹی کے باعث شہر بھر میں آٹھ، نو اور دس محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کا اطلاع ہفتہ کی رات بارہ بجے سے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :