Live Updates

استعفوں کا معاملہ، تحریک انصاف کے اراکین 2 بجے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس جائیں گے

بدھ 29 اکتوبر 2014 13:19

استعفوں کا معاملہ، تحریک انصاف کے اراکین 2 بجے سپیکر قومی اسمبلی کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے اراکین نے استعفوں کی تصدیق کیلئے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد عمر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کیلئے 2 بجے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کے پاس جائیں گے۔

واضح رہے کہ مختلف جماعتوں کے رہنماءبالخصوص جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق متعدد بار حکومت سے اپیل کر چکے ہیں کہ وہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے سیاسی انتشار پھیلے گا۔ جماعت اسلامی کے رہنماءلیاقت بلوچ نے بھی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے اور ایک بار پھر استدعا کی گئی ہے کہ استعفوں کو منظور نہ کیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات