لاہور ہائیکورٹ میں لڑکی کے اغوا ء کی کوشش ناکام ،عدالت کا ملزمان کی گرفتار ی کا حکم

بدھ 29 اکتوبر 2014 13:41

لاہور ہائیکورٹ میں لڑکی کے اغوا ء کی کوشش ناکام ،عدالت کا ملزمان کی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ میں بھائی کے سسرالیوں کی طرف سے لڑکی کے اغوا ء کی کوشش ناکام بنا دی گئی، عدالت نے پولیس کو لڑکی کے اغوا ء کی کوشش کرنیوالوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ۔ بدھ کے روز پولیس نے اوکاڑہ کی لڑکی کو اس کے بھائی افتخار کے سسرال سے بازیاب کراکے لاہور ہائیکورٹ کے روبروپیش کیا۔

(جاری ہے)

لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ والدین کے ساتھ جاناچاہتی ہے تاہم کمرہ عدالت سے نکلتے ہی بھائی کے سسرالیوں نے اسے زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ اس موقع پر ہائیکورٹ کے سکیورٹی اہلکاروں نے لڑکی کو اغواکاروں سے چھین کر کمرہ عدالت میں پہنچا دیا۔ جسٹس عبدالسمیعنے ولیس کوحکم دیا کہ اغوا ء کی کوشش کرنیوالوں کوفوری گرفتار کیاجائے۔