Live Updates

تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کاانفرادی طور پر استعفوں کی تصدیق سے انکار

بدھ 29 اکتوبر 2014 15:02

تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کاانفرادی طور پر استعفوں کی تصدیق ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے انفرادی طور پر سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی استعفوں کی تصدیق کیلئے شاہ محمود قریشی کی قیادت میں قومی اسمبلی پہنچے جس کے بعد سپیکر نے تمام اراکین کو الگ الگ اپنے چیمبر میں آنے کیلئے کہا تاہم تمام اراکین کی جانب سے انکار کر دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ اگر استعفوں کی تصدیق کرنی ہے تو اجتماعی طور پر کی جائے۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی رکن انفرادی طور پر سپیکر سے نہیں ملے گا، اگر انہوں نے استعفوں کی تصدیق کرنی ہیں تو ایک ساتھ کریں اور اس کیلئے لاﺅنج میں آ جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات