پھر القاعدہ، امریکی طیارے کی پرواز لیٹ ہو گئی

بدھ 29 اکتوبر 2014 15:04

پھر القاعدہ، امریکی طیارے کی پرواز لیٹ ہو گئی

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) امریکا میں ایک مسافر طیارے کی پرواز اس وقت تاخیر کا شکار ہو گئی جب ایک مسافر کے فون میں ایک ایسے وائی فائی کی سہولت میں القاعدہ کا نام استعمال ہونے کا علم ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ وائی فائی کمپنی نے اپنے وائی فائی ہاٹ سپاٹ کے لیے نام '' القاعدہ فری ٹیرر نیٹ ورک '' دیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فلائٹ لاس اینجلس سے روانہ ہونے کے لیے تیار تھی اور تمام مسافر اپنی نشستیں سنبھال چکے تھے۔

اس وائی فائی نے سکیورٹی سسٹم کو چوکنا کر دیا۔اس شک کی بنیاد پر طیارے کو واپس لا کر کھڑا کر دیا گیا اور مسافروں کو بتایا کہ کوئی تکنیکی مسئلہ سامنے آیا ہے جسے دور کیا جا رہا ہے۔ایک گھنٹے کے بعد کپتان نے طیارے کے مسافروں سے تاخیر کی معذرت کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ حقیقتا ایک سیکورٹی الرٹ کی صورت حال پیدا ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

لیکن خوفزدہ ہونے سے بچانے کے لیے مسافروں سے شئیر نہ کیا گیا۔

اب معاملہ صاف ہو گیا ہے اور شک دور ہونے کے باعث پرواز کی اجازت مل گئی ہے۔ائیر پورٹ کے نمائندے کے حوالے سے سامنے آنے والے بیان کے مطابق مزید کوئی اقدام نہیں کیا جا رہا ہے۔ کیونکہ معاملے کی چھان بین کے دوران یہ تصدیق ہو گئی تھی کسی شخص نے کوئی جرم نہیں کیا ، نہ ہی کوئی خطرے والی بات سامنے آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :