سپریم کورٹ نے انتخابات 2013 کو کالعدم قرار دینے سے متعلق دائر 3 درخواستیں خارج کر دیں

بدھ 29 اکتوبر 2014 15:07

سپریم کورٹ نے انتخابات 2013 کو کالعدم قرار دینے سے متعلق دائر 3 درخواستیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابات 2013 کو کالعدم قرار دینے سے متعلق دائر 3 درخواستیں خارج کر دی ہیں بدھ کو چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے عام انتخابات 2013 کو کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے سابق جج شاہد صدیقی، سابق وفاقی وزیرمیاں زاہد سرفراز اور غزنوی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ عام انتخابات میں بڑے پیمانے پردھاندلی ہوئی اورعوام کے حق پرڈاکا ڈالا گیا اس لئے 11 مئی 2013 کو ہونے والے عام انتخابات کو کالعدم قراردیا جائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار عدالت کے سامنے یہ بات ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ آئین کے آرٹیکل 225 کے ہوتے ہوئے یہ معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے یا نہیں۔عدالت کی جانب سے درخواست گزاروں کو کہا گیا کہ آرٹیکل 225 کے تحت الیکشن کے بعد مخالف امیدوار ہی انتخابی عذاداری کے ذریعے الیکشن ٹریبونل میں دھاندلی کو چیلنج کرسکتا ہے اگر کوئی دوسرا شخص انتخابات کو چیلنج کرنا چاہتا ہے توکووارنٹو کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کرسکتا ہے جس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ عدالت نے تینوں درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

متعلقہ عنوان :