طاہر القادری پر بغاوت کا مقدمہ تھا، وہ بیرون ملک کیسے چلے گئے: طاہر اشرفی

بدھ 29 اکتوبر 2014 15:15

طاہر القادری پر بغاوت کا مقدمہ تھا، وہ بیرون ملک کیسے چلے گئے: طاہر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر 2014ء) پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ طاہر القادری پر بغاوت کا مقدمہ تھا، وہ بیرون ملک کیسے چلے گئے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قسمیں کھانے والوں کو قوم نے مسترد کر دیا ہے اور اب وہ کینیڈا چلے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی صاحب ہم امن چاہتے ہیں اور امن کا مقصد کمزوری نہیں ہوتا۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملے کی مذمت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :