ٹیکس وصولی اور ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافے بارے آئی ایم ایف سے طے پانیوالے اہداف پورے کرلیے ‘ چیئرمین ایف بی آر

بدھ 29 اکتوبر 2014 16:08

ٹیکس وصولی اور ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافے بارے آئی ایم ایف سے طے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ٹیکسوں کی وصولی اور ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافے کے بارے میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ طے پانے والے اہداف پورے کرلیے ہیں،ٹیکس وصولیوں میں کمی کی صورت میں نئے ٹیکسز عائد کرنے یا نہ کرنے کے فیصلہ کا اختیار حکومت اور پارلیمنٹ کو ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ چالیس ہزار نئے ٹیکس گزار رجسٹر ڈکیے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ہونے والے معیشت کے پانچویں جائزہ کے لیے تیار ہیں۔ ٹیکس وصولیوں میں کمی کی صورت میں نئے ٹیکس عائد کیے جائیں گے یا نہیں اس بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار حکومت و پارلیمنٹ کو ہے، اس حوالے سے بات کرنا قبل از وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس وصولیوں میں اپنے اہداف کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے ۔

اب تک 24 ارب روپے کا شارٹ فال ہے جوآئندہ سہ ماہی میں پورا ہوجائے گا اس ضمن میں اہم اصلاحات تیار کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں عمومی کارپوریٹ ٹیکس کی شرح پینتیس فیصد سے کم کر کے تینتیس فیصد تک لائی جاچکی ہے اور اسے مزید کم کر کے تیس فیصد تک لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :