تیل کی قیمتوں میں 14 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

بدھ 29 اکتوبر 2014 19:09

تیل کی قیمتوں میں 14 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر۔2014ء) حکومت نے یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں وزیر اعظم نواز شریف کو سمری بھی ارسال کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کو ارسال کردہ سمری میں ہائی اوکٹین تیل کی قیمت میں 14 روپے فی لٹر، پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 82 پیسے، ہیوی ڈیوٹی ڈیزل میں 7.17 روپے، لائٹ ڈیزل میں 8 روپے 37 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں سات روپے 62 پیسے فی لٹر تک کمی درخواست کی گئی ہے۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتیں یکم نومبر سے لاگو ہو جائیں گی۔ واضح رہے اگر حکومت کی جانب سے واقعی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ کمی کو منظور کر لیا گیا تو پاکستان میں تیل کی قیمتیں پچھلے 4 سال کی کم ترین سطح پر چلی جائیں گی۔