چنیوٹ ، لیب ٹاپ نہ ملنے پر طالب علم نے پڑھائی چھوڑ دی، طالبعلم کالج کی بجائے ہسپتال پہنچ گیا

بدھ 29 اکتوبر 2014 20:57

چنیوٹ ، لیب ٹاپ نہ ملنے پر طالب علم نے پڑھائی چھوڑ دی، طالبعلم کالج ..

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء)لیب ٹاپ نہ ملنے پردل برداشتہ ہوکر طالب علم نے پڑھائی چھوڑ دی تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے میٹرک کے امتحانات میں 79فی صد نمبر حاصل کرنیوالے تمام طالب علموں لیب ٹاپ دیئے گئے ہیں ضلع چنیوٹ کے طالب علموں نے تین اقساط میں جھنگ سے جاکر لیب ٹاپ حاصل کیے چنیوٹ کے علاقہ ٹھٹھہ ساون کا رہائشی نعیم اختر ولد باتا جس نے میٹرک کے امتحانات سائنس گروپ میں 84فی صد نمبر حاصل کیے اور گورنمنٹ تعلیم اسلام کالج چناب نگر میں ایف ایس سی نان میڈیکل کا سٹوڈنٹ ہے کالج انتظامیہ کی طرف سے بھیجوائے گئے ناموں میں اس کا تیسرا نمبر ہونے کے باوجود حکومت پنجاب کی طرف سے اسے لیب ٹاپ نہیں دیا بلکہ اس سے کم تر نمبر حاصل کرنیوالوں کو لیب ٹاپ دے دیا گیا لیب ٹاپ نہ ملنے پر دل برداشتہ ہوتے ہوئے نعیم اختر نے پڑھائی چھوڑ دی اور بیمار ہوگیا کالج انتظامیہ کے مطابق نعیم اختر نے میٹرک کا امتحان ضلع فیصل آباد سے پاس کیا تھا جس وجہ سے اسے لیب ٹاپ نہیں دیا انہوں نے کافی کوشش کی لیکن لیب ٹاپ بورڈ انتظامیہ نے اسے لیب ٹاپ دینے سے انکار کردیا ہے